spot_img

ذات صلة

جمع

ڈیموکریٹس کی کامیابی کی صورت میں ٹرمپ کو کیسے مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا؟

شیعہ نیوز: اگر ڈیموکریٹس امریکہ کے وسط مدتی انتخابات...

شام نے “مکہ معاہدہ” میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کردیا

شیعہ نیوز: شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی نے سعودی...

لندن میں سیاحتی نمائش صیہونی مخالف احتجاج کا مرکز بن گئی

شیعہ نیوز: فلسطین کے حامی برطانوی کارکنوں نے نمائش...

لندن میں سیاحتی نمائش صیہونی مخالف احتجاج کا مرکز بن گئی

شیعہ نیوز: فلسطین کے حامی برطانوی کارکنوں نے نمائش میں صیہونی حکومت کے پویلین کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں پر قبضے اور وہاں ہونے والے جرائم کی مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق، برطانوی جنگ مخالف کارکنوں کے ایک گروپ نے لندن میں منعقدہ عالمی سیاحتی نمائش (ورلڈ ٹریول مارکیٹ) میں صیہونی حکومت کے پویلین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فلسطینی عوام کے خلاف اس حکومت کے جرائم پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

یہ احتجاج فلسطین یکجہتی مہم   کے زیر اہتمام کیا گیا۔

تنظیم نے کہا کہ لندن کی اس نمائش میں صیہونی حکومت کا پویلین غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا اسرائیلی بیانیہ؛ جنگ میں پھنسانے کی کوشش پر واشنگٹن میں اختلافات

جو برطانوی حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کے نام اپنے پیغام میں تنظیم نے یاد دلایا کہ وہ اس سے قبل برطانیہ میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تشہیر پر پابندی عائد کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔

تنظیم نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ واضح کریں کہ آیا وہ اب بھی اپنے اس وعدے پر قائم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، لندن کی سیاحتی نمائش میں صیہونی حکومت کی غیر قانونی آبادکاری کے منصوبے سے منسلک اداروں کی موجودگی گزشتہ چند روز سے متنازع موضوع بنی ہوئی ہے۔

جس پر انسانی حقوق کے کارکنوں اور برطانوی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔

The post لندن میں سیاحتی نمائش صیہونی مخالف احتجاج کا مرکز بن گئی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img