حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے حوزہ علمیہ اور علمائے دین کی تاریخ سے متعلق اہم دستاویزات محفوظ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مراجع عظام، علمائے کرام، دینی شخصیات اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پاس موجود تاریخی دستاویزات کی اصل یا نقل حوزہ علمیہ کے میوزیم اور مرکزِ اسناد کے حوالے کریں۔ ان کے مطابق اب تک اس مرکز میں تقریباً 20 لاکھ تاریخی دستاویزات جمع کی جا چکی ہیں، جن کی تاریخی اہمیت کا اندازہ لگانا بھی ممکن نہیں۔
آیت اللہ اعرافی کی علمائے کرام اور عوام سے تاریخی دستاویزات حوزہ علمیہ کے میوزیم میں جمع کرانے کی اپیل


