spot_img

ذات صلة

جمع

فرانس میں مظاہروں کا نیا دن

 فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے...

چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کی مخالفت کی ہے

 چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کو خلائی...

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی مذمت

 دنیا کے 12 ملکوں نے ایران کی ایٹمی تنصیبات...

آئی اے ای اے کی رپورٹوں کی غیرجانبداری کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے آئی اے...

ناگویا پیرا ایشین گیمز کا اختتام، ایران کی چھٹی پوزیشن

ناگویا پیرا ایشین گیمزمیں اسلامی جمہوریہ ایران نے 102...

غزہ کو ہنگامی امداد کی فراہمی کی خاطر رفح کراسنگ کھولنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے، حماس

شیعہ نیوز: حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مصر و فلسطین کی سرحد پر واقع رفح زمینی کراسنگ کھولے تاکہ فوری انسانی امداد غزہ میں پہنچائی جا سکے۔

رضوان نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپ مکمل طور پر فائر بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں اور اس معاہدے کی مکمل پاسداری میں تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل مسلسل فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور شہریوں کو نشانہ بنانا بند نہیں کر رہا۔ رضوان کے مطابق اس معاہدے کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 241 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے غزہ شہر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کردی

اسماعیل رضوان نے غزہ کی انسانی صورت حال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قحط اور طبی سامان کی کمی بڑھتی جا رہی ہے اور داخل ہونے والی امدادی گاڑیوں کی تعداد 150 سے 200 کے درمیان محدود ہے، جب کہ طے پایا تھا کہ غزہ کو روزانہ 600 ٹک امدادی سامان فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مزاحمت اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے سرگرم ہے اور حماس نے انسانی مفاہمت کے تحت “صفر زون” سے مزاحمت کاروں کو نکالنے کے لیے اپنے تیاری کی اطلاع دی ہے۔

سنہ2023ء کے 7 اکتوبر سے اسرائیل امریکی اور یورپی حمایت کے ساتھ غزہ میں شہریوں کے خلاف اجتماعی قتل عام اور نسل کشی کر رہا ہے، جس میں قتل، بھوک، تباہی، جبری نقل مکانی اور گرفتاریاں شامل ہیں، اور بین الاقوامی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

The post غزہ کو ہنگامی امداد کی فراہمی کی خاطر رفح کراسنگ کھولنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے، حماس appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img