spot_img

ذات صلة

جمع

اسرائیل کا شیرازہ اندر سے  بکھر جانے کا خطرہ

 ترکیہ میں امریکا کے سفیر نے کہا ہے کہ...

بوشہر ایٹمی بجلی گھرکے ماہرین اور سفارت کاروں کے جانے کی تردید

تہران میں روسی سفارت خانے نے بوشہرکے ایٹمی بجلی...

سعودی عرب کا فضائی محاصرہ

انصاراللہ یمن نےسعودی ہوئی اڈوں پر حملے کا مقصد...

فرانس میں مظاہروں کا نیا دن

 فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے...

چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کی مخالفت کی ہے

 چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کو خلائی...

تہران میں “جارحیت، حملے اور دفاع سے متاثر حقوق بین الملل كانفرنس” كا آغاز

 شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی و بین الاقوامی مطالعاتی مرکز میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا، جس کا عنوان “بین الاقوامی قانون پر حملہ، جارحیت اور دفاع” ہے۔ مذکورہ کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ “سید عباس عراقچی” شریک ہیں۔ اس ایک روزہ کانفرنس میں 350 ملکی و غیر ملکی مہمان شامل ہیں۔ کانفرنس میں فرانس، اٹلی، یونان، لبنان، عراق، آئرلینڈ، سلوواکیہ، برطانیہ، فن لینڈ، روس اور خطے کے دیگر ممالک کے سفارتی وفود، پروفیسرز و تجزیہ کار چار پینلز میں بین الاقوامی قانون کے فریم ورک میں جارحیت اور دفاع کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایرانی ایٹمی پروگرام کے سربراہ “محمد اسلامی” اور وزارت خارجہ میں انٹرنیشنل سٹڈیز كے ڈپٹی ڈائریكٹر “سعید خطیب زادہ” بھی گفتگو كریں گے۔

اس بین الاقوامی کانفرنس کے پینلز درج ذیل ہیں:
1. بین الاقوامی قانون محاصرے میں: قانون پر مبنی نظام سے قواعد پر مبنی نظام تک
2. سفارت کاری سے غداری: امریکہ و اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت
3. جوہری عدم پھیلاؤ خطرے میں: رجحانات اور غالب بیانات
4. خطے کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ: اہم عناصر اور فیصلہ کن عوامل

The post تہران میں “جارحیت، حملے اور دفاع سے متاثر حقوق بین الملل كانفرنس” كا آغاز appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img