spot_img

ذات صلة

جمع

    پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا انتباہ

 پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے سینوکُر شپنگ کمپنی سے...

       صدر ایران سے امیر قطر کی ملاقات

  امیر قطر نے ماسکو میں صدر ایران ڈاکٹر مسعود...

عراق میں ایران کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کی مخالفت

 عراقی رکن پارلیمان نے ایران کے ساتھ سرحدیں بند...

جنرل محسن رضائی: واشنگٹن کی سیکورٹی ضمانت کا ناکارآمد ہونا ظاہر ہوگیا

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے...

رہبر انقلاب سے اسپیکر پارلیمان کی ملاقات کی روداد

 اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے رہبر انقلاب سے...

آئی اے ای اے میں امریکہ و یورپی ممالک کی ایران مخالف قرارداد منظور

شیعہ نیوز: عالمی جوہری ایجنسی میں امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش کی گئی قرارداد منظور ہوگئی جبکہ چین، روس اور نائیجر نے قراداد کے خلاف ووٹ دیا۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں امریکہ اور تین یورپی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی ایران مخالف قرارداد منظور کرلی گئی۔

35 رکنی بورڈ میں سے 19 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ روس، چین اور نائجر نے مخالفت کی۔ 12 ممالک نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ہمیشہ اصولوں کا پابند ہے، مغرب دھمکیوں کے بجائے سفارتی راہ اختیار کرے، روس

قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو یورینیم کے ذخائر سے متعلق درست معلومات فراہم کرے اور جوہری تنصیبات تک رسائی دے۔

ایران نے مغربی ممالک کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ وہ بمباری کا نشانہ بننے والی جوہری تنصیبات کے حوالے سے آئی اے ای اے سے تعاون نہیں کرے گا۔

دوسری جانب آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی نے کہا ہے کہ ایجنسی کے معائنہ کار ایران واپس آگئے ہیں اور انہوں نے ان تنصیبات کا جائزہ لیا ہے جو جون کے حملوں سے متاثر نہیں ہوئیں۔

The post آئی اے ای اے میں امریکہ و یورپی ممالک کی ایران مخالف قرارداد منظور appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img