شیعہ نیوز : بنوں کے علاقے ہوید دردڑیز میں امن کمیٹی کے دفتر پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کے حملے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حملے میں امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر کو نشانہ بنایا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔
مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکا جوہری مذاکرات ،بحالی کیلئے ایران کی سعودی ثالثی کی درخواست
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
The post بنوں، امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


