spot_img

ذات صلة

جمع

کوہاٹ، آئی ایس او کا برائت از استعمار مہم کے تحت احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے...

خدا ایران اور آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے ساتھ ہے

تحریر: میثم عابدی ایران کی اسلامی انقلاب کے بعد کی...

رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب

شیعہ نیوز: مرکزی جامع مسجد مہدی آباد کھرمنگ میں...

امریکی صدر ٹرمپ کا بعض ڈیموکریٹ اراکین پارلیمان کی گرفتاری پر زور

شیعہ نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کی گرفتاری پر زور دیا ہے جنہوں نے فوج اور انٹیلی جنس حکام سے کہا تھا کہ حکومت کےغیر قانونی احکامات پر عمل نہ کریں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کو گرفتار کرلینا چاہئے جنہوں نے فوج اور انٹیلی جنس کے حکام سے حکومت کے احکامات پر عمل نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف تقابلی قرارداد کی منظوری صرف صورت حال کو مزید خراب کرے گی، چینی مندوب

اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان ڈیموکریٹ اراکین کا اقدام سزائے موت کا متقاضی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر لکھا ہے کہ ” یہ اعلی ترین سطح کی فتنہ انگیزی ہے۔ ان سبھی خیانت کاروں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلانے کی ضرورت ہے۔’

ٹرمپ نے کہا ہے کہ کانگریس کے چھے اراکین جو فوج میں یا انٹیلی جنس کے محکمے میں کام کرچکے ہیں، اس ہفتے کے وائل میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انھوں نے فوج اور انٹیلی جنس کے محکمے سے کہا ہے کہ حکومت کے غیر قانونی احکام کو مسترد کردیں۔

The post امریکی صدر ٹرمپ کا بعض ڈیموکریٹ اراکین پارلیمان کی گرفتاری پر زور appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img