spot_img

ذات صلة

جمع

حماس: غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیتیں جنگ بندی ختم ہونے پر منتج ہوں گی

شیعہ نیوز: حماس کے ترجمان نے صیہونی دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بارے میں کہا ہے ہم ثالثین کو خبردار کرچکے ہیں کہ ان خلاف ورزیوں سے جنگ بندی ختم ہوسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت مرکزی اور مشرقی غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ نسل کشی اور مکمل قومی تصفیے کا دوام ہے۔

حماس کے ترجمان نے بتایا کہ آج (پیر کی) صبح سے صیہونی فوجیو حماسں کی فائرنگ میں چآر فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں وزارت عظمیٰ کی دوڑ: قاسم الاعرجی اور حمید الشطری سب سے مضبوط امیدوار

انھوں نے کہا کہ مشرقی غزہ میں رہائشی مکانات کے انہدام اور یہاں کے ساکنین کو نقل مکانی پر مجبور کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حازم قاسم نے اسی کے ساتھ کہا کہ ہم جنگ بندی معاہدے کی مکمل پابندی کررہے ہیں لیکن صیہونی حکومت مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔

انھوں نےکہا کہ حماس کے مذاکراتی وفد کی قاہرہ میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ تحریک جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لئے ثالثین کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے لیکن غاصب صیہونی جنگ بندی کی پابندی نہيں کررہے ہیں۔

The post حماس: غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیتیں جنگ بندی ختم ہونے پر منتج ہوں گی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img