شیعہ نیوز: فلسطینی تنظیم جھاد اسلامی نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی جرائم مزاحمت کے راستے کو مزید مستحکم کریں گے اور اس کے عزم کو کمزور نہیں کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی تحریک جھاد اسلامی نے ایک بیان میں لبنان میں اسلامی مزاحمت کے ممتاز کمانڈر شہید ہیثم طباطبائی (سید ابو علی) کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور کہا کہ لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں صیہونی ریاست کی جانب سے جاری قتل و غارت اور ٹارگٹ کلنگ کی پالیسی اس غاصب ریاست کی وحشیانہ فطرت اور حقیقی کامیابی حاصل کرنے میں اس کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ صیہونی دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ اس کے جرائم کبھی بھی حالیہ اپنی بقا کی جنگ میں اسے کامیابی نہیں دلا سکتے۔ لاکھوں خاندانوں پر ڈھائے گئے درد و رنج صرف مزاحمت کے عزم کو بڑھا رہے ہیں اور اس کے راستے کو مزید جاری رکھنے کا سبب بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اعلیٰ کمانڈر ہیثم علی طباطبائی صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوگئے: حزب اللہ
چھاد اسلامی نے زور دیا کہ اسرائیلی ریاست کی خونریز پالیسیاں نہ صرف مزاحمت کے ارادے کو کمزور نہیں کر سکتیں بلکہ خطے کی اقوام کے حقوق، بالخصوص ان کے جائز حقِ مزاحمت کے دفاع میں مزید استقامت پیدا کر رہی ہیں۔
بیان کے آخر میں تحریک نے لبنان کی اسلامی مزاحمت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ صیہونی جارحیت کے مقابلے میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اتوار کی شام اسرائیلی فضائی حملے میں بیروت کے جنوبی نواحی علاقے ضاحیہ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں حزب اللہ کے ممتاز کمانڈر ہیثم ابو علی طباطبائی سمیت کم از کم پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
The post صہیونی جرائم مزاحمت کو مزید طاقتور بنائیں گے، جہاد اسلامی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


