شیعہ نیوز: ایران کی اعلیٰ ٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ناجائز و غاصب صیہونی حکومت سے مقابلے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے حزب اللہ لبنان کے ایک اہم مجاہد کمانڈر ہیثم علی طباطبائی کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں مذکورہ بات کہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے بیروت کے علاقے جنوبی ضاحیہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں حزب اللہ کے مجاہد کمانڈر ہیثم علی طباطبائی اور ان کے بعض ساتھیوں کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر صیہونی جارحیت جاری کئي فلسطینی شہید
انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب وفات میں، خاتون دو عالم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے والے مجاہد صادق ہیثم علی طباطبائی اپنے چند دوستوں کے ہمراہ، درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہدا اپنی آرزو کو پہنچ گئے لیکن نیتن یاہو اس حد تک اپنی مجرمانہ مہم جوئی جاری رکھیں گے کہ سبھی اس بات کو سمجھ لیں گے کہ اس غاصب حکومت سے مقابلہ کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے پیغام میں تحریک حزب اللہ کے سربراہ اور تحریک کے دیگر مجاہدین کو اس شہادت کی تعزیت پیش کی ہے۔
The post ناجائز و غاصب صیہونی حکومت سے مقابلے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے: ڈاکٹر علی لاریجانی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


