spot_img

ذات صلة

جمع

سعودی عرب کا فضائی محاصرہ

انصاراللہ یمن نےسعودی ہوئی اڈوں پر حملے کا مقصد...

فرانس میں مظاہروں کا نیا دن

 فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے...

چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کی مخالفت کی ہے

 چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کو خلائی...

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی مذمت

 دنیا کے 12 ملکوں نے ایران کی ایٹمی تنصیبات...

آئی اے ای اے کی رپورٹوں کی غیرجانبداری کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے آئی اے...

ایران کی جنگی مشقیں جاری ، پرُاسرار بیلسٹک میزائل کی دھوم مچ گئی

شیعہ نیوز : ایران نے جمعے کو بحری مشقوں کے دوسرے دن بحیرۂ عمان اور اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کے قریب بڑے پیمانے پر کروز اور بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق  ایران کی پاسداران انقلاب  نے ملک کے اندرونی حصوں سے میزائل داغے، جو بحیرۂ عمان اور آبنائے ہرمز کے قریب اہداف پر لگے۔ یہ مشقیں جمعرات کو شروع ہوئی تھیں۔

ٹی وی نے ان میزائلوں کی شناخت کروز قادر-110، قادر-380 اور غدیر کے طور پر کی، جن کی رینج 2,000 کلومیٹر تک بتائی گئی ہے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاسداران نے 303 نامی ایک بیلسٹک میزائل بھی فائر کیا، تاہم اس کی مزید تفصیل نہیں دی گئی۔

ٹی وی مناظر میں میزائلوں کے فائر اور اہداف پر لگنے کے مناظر دکھائے گئے۔ یہ اس نوعیت کی دوسری جنگی مشقیں ہیں، جوایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی اس لڑائی کے بعد کی جا رہی ہیں، جس میں ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنس دانوں سمیت تقریباً 1,100 افراد شہید ہو گئے تھے جبکہ ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل میں 28 افراد مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں ایک شہری شہید، متعدد زخمی

جنگ کے خاتمے کے بعد سے ایران بار بار کہہ رہا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ایران نے اس علاقے میں پہلی بحری مشق اگست میں کی تھی۔

پاسدارانِ انقلاب خلیج فارس اور اس کی تنگ گزرگاہ آبنائے ہرمز میں سرگرمیوں کی ذمے دار ہے جبکہ ملکی بحریہ بحیرۂ عمان اور اس سے آگے کے علاقوں کی نگران ہے۔

ایران طویل عرصے سے آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دیتا آیا ہے، جس سے دنیا کا تقریباً 20 فیصد تیل گزرتا ہے۔

The post ایران کی جنگی مشقیں جاری ، پرُاسرار بیلسٹک میزائل کی دھوم مچ گئی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img