spot_img

ذات صلة

جمع

13 سالہ مصنفہ سیدہ منساء زہراء زیدی کی کتاب فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز بن گئی

حوزہ/کراچی پاکستان سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ مصنفہ...

حسین آباد جھارکھنڈ میں 11 سے 13 نومبر تک مجالسِ عزائے فاطمیہ اور جلوس کا اہتمام

حوزہ/جھارکھنڈ ہندوستان کے معروف شیعہ مرکز حسین آباد (جپلا)...

منبر کی دو منٹ کی زحمت!

حوزہ/ہمارے بعض ذاکرین، خطباء کرام اور شعراء منبر سے...

یوکرائن امن مذاکرات، امریکہ کے باہر نکلنے کا خدشہ

شیعہ نیوز: مغربی ذرائع کے مطابق یوکرائن امن مذاکرات میں کیف اور یورپ کی سست روی سے دلبرداشتہ ہوکر صدر ٹرمپ امن کے عمل سے نکلنے پر غور کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرائن میں جاری صلح مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر شدید مایوسی کا شکار ہیں اور مذاکرات کے عمل سے باہر نکلنے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بحریہ کی خلیج فارس میں اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی

امریکی میڈیا نے اس حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپ کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں یورپی ممالک کو بحران کے ذمہ دار کے طور پر پیش کرسکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرائن نے مشرقی علاقوں میں اپنے بعض اہم اور اسٹریٹجک حصے کھو دیے ہیں، جس کی بنیادی وجہ وہاں بڑے پیمانے پر جانی نقصانات اور دفاعی حدود کی کمزوری ہے۔

اس سے قبل فائننشیل ٹائمز نے رپورٹ دی تھی کہ صدر ٹرمپ امید رکھتے ہیں کہ یوکرائن میں اس ماہ کے آخر تک امن معاہدہ طے پاجائے گا۔

The post یوکرائن امن مذاکرات، امریکہ کے باہر نکلنے کا خدشہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img