spot_img

ذات صلة

جمع

شام کے شہر قنیطرہ میں اسرائیلی قابض افواج کی دوبارہ پیش قدمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی قابض فوج نے ایک بار پھر جنوبی شام کے صوبہ قنیطرہ کے مضافات میں متعدد دیہات میں پیش قدمی کی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی “SANA” کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی قابض فوج کا ایک یونٹ جس، میں ایک بکتر بند، ایک ہیمر گاڑی اور دو ہلکس گاڑیاں شامل ہیں، قنیطرہ شہر میں داخل ہوگیا۔

“SANA” کے مطابق اسرائیلی فوج نے العلم اسکوائر میں 15 منٹ کے لیے ایک عارضی چوکی بھی قائم کی اور اس کے بعد، قنیطرہ کے شمالی مشرقی مضافات میں واقع گاؤں صمدانیہ سے “کرم جبہ” کی پہاڑیوں تک پیشقدمی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں ڈاکٹروں کی پانچ روزہ ہڑتال شروع، مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا

قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بھی قنیطرہ کے جنوبی مضافات میں کئی دیہات اور قصبوں میں دراندازی کی تھی۔

اسرائیلی حکومت اپنی جارحانہ پالیسیوں کے تحت 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قنیطرہ اور درعا کے دیہی علاقوں میں دراندازی اور شہریوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

شام، مسلسل اپنی سرزمین سے قابض اسرائیلی افواج کے انخلاء پر زور دیتا آیا اور اس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی اقدامات روکنے کی غرض سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حکومت نے شام پر متعدد بار جارحیت کی ہے جو بین الاقوامی قوانین ، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

شام کی عبوری حکومت نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے اس کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

The post شام کے شہر قنیطرہ میں اسرائیلی قابض افواج کی دوبارہ پیش قدمی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img