spot_img

ذات صلة

جمع

سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینت کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا

شیعہ نیوز: ایک ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے سابق وزیر اعظم اور وزیر جنگ نفتالی بینیٹ کے موبائل فون میں گھس کر انہیں توہین آمیز پیغام بھیجا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حنظلہ نامی ہیکنگ گروپ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے سابق وزیر اعظم اور وزیر جنگ نفتالی بینیٹ کے موبائل فون میں کامیابی سے دراندازی کی ہے۔

بینیٹ کا سیل فون ہیک ہونے کے بعد، اسے درج ذیل عنوان کے ساتھ ایک پیغام بھیجا گیا: آپ نے ایک بار سائبر سیکورٹی کی علامت ہونے اور دنیا کے سامنے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے پر فخر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ حزب اللہ اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا، لبنانی الاخبار

بینیٹ کے سیل فون پر آنے والا پیغام میں کہا گيا ہے کہ تاہم، کتنا مضحکہ خیز ہے کہ آپ کا آئی فون 13 اتنی آسانی سے حنظلہ کے ہاتھ میں آگیا۔ آپ کے تمام تر غرور اور تکبر کے باوجود آپ کا ڈیجیٹل قلعہ ایک کاغذی دیوار سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔

گروپ نے فائلوں کا ایک مجموعہ جاری کیا جس میں سینئر اسرائیلی حکام کی رابطہ فہرست، اندرونی مواصلات، حساس دستاویزات اور بینیٹ کے موبائل فون سے نکالی گئی ذاتی تصاویر شامل ہیں۔

سائبر آپریشن، جسے حنظلہ نے “آپریشن آکٹوپس” کا نام دیا ہے، اس میں سرکاری خطوط کے مسودے بھی شامل ہیں، جن میں سے کچھ جولائی 2025 کے ہیں۔

اس کے علاوہ، سیاسی مواصلات، بشمول اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر پر تنقید اور یہ دعویٰ کہ وہ اتحاد کے لیے “سیاسی خطرہ” ہیں، حنظلہ کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے۔

گروپ نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام نہ صرف ایک تکنیکی کامیابی ہے بلکہ یہ پیغام دینے کے لیے نفسیاتی جنگ کا بھی حصہ ہے کہ سینئر اسرائیلی حکام کی معلومات کا حفاظتی نظام “نازک” ہے۔

The post سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینت کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img