spot_img

ذات صلة

جمع

غاصب صیہونی حکومت کے انتہائی نسل پرست وزیر بن گویر کا حیرت انگیز وحشیانہ دعوی

 تہران – ارنا- صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے...

دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، میجر جنرل امیر حاتمی

شیعہ نیوز: ایران کی بری فوج کے سربراہ میجر...

یورپی یونین کا گرین لینڈ اور ڈینمارک کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان

شیعہ نیوز: یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون ڈر...

اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے بند ہونے پر مقبوضہ سرزمینوں میں ہنگامہ

شیعہ نیوز: صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹس نے اعلان...

مصر کے ممکنہ غیرمتوقع اقدام کی جانب سے صیہونی اخبار کا انتباہ

شیعہ نیوز: ایک صیہونی اخبار نے دعویٰ کیا ہے...

کولمبیا اور وینزویلا کی افواج متحد ہوجائیں، وینزویلا کے صدر مادورو

شیعہ نیوز: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کولمبیا سے امریکہ کے مقابلے میں وینزویلا کے ساتھ متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے “تیل، زمین اور امریکی اثاثوں!” کی بات کرکے اپنی بدنیتی سب پر ظاہر کردی ہے۔

مادورو نے وینزویلا کے عوام سے کہا کہ امریکہ کا ٹارگيٹ، ایک پٹھو اور آلہ کار حکومت کو کراکاس میں بٹھالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت 2 دن بھی نہیں چل سکتی کیونکہ امریکہ کی منصوب حکومت ملک کے آئین اور دولت کو واشنگٹن کے حوالے کرکے وینزویلا کو ایک امریکی کالونی میں بدل دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن کا کشتیوں پر حملہ، امریکہ نے مشرقی بحرالکاہل میں پانچ افراد کو ہلاک کر دیا

وینزویلا کے صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایسا کبھی بھی ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے موقف کو جنگ پسندانہ اور استعماری قرار دیا اور کہا کہ علاقے میں امن، خطے کے ملکوں کے درمیان اتحاد کے ذریعے ممکن ہے۔

مادورو نے کولمبیا کی مسلح افواج سے درخواست کی کہ غیرملکی مداخلت کے مقابلے کے لیے وینزویلا کے ساتھ یکجہت ہوجائيں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی غرض سے وینزویلا پہنچنے والے یا پھر وہاں سے نکلنے والے جہازوں پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

امریکی صدر اور دیگر حکام نے بے شرمی کے ساتھ وینزویلا کے تیل اور دیگر قدرتی ذخیروں کو امریکی ملکیت قرار دیا ہے۔

The post کولمبیا اور وینزویلا کی افواج متحد ہوجائیں، وینزویلا کے صدر مادورو appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img