حوزہ/ مدرسہ بنتُ الہُدیٰ ہریانہ کی جانب سے ہفتہ وار درسِ اخلاق کا ایک بامقصد اور روحانی آن لائن پروگرام منعقد ہوا، جس میں مختلف علاقوں سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس نشست میں تلاوت، نعت اور تقاریر کے بعد عالمہ تنظیم فاطمہ زیدی صاحبہ نے “حقوقُ العباد” کے موضوع پر قرآن و اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کی روشنی میں جامع خطاب کیا، جسے شرکاء نے نہایت مفید اور تربیتی قرار دیا۔


