شیعہ نیوز: ایران کے عدالتی حکام نے قابض اسرائیلی حکومت کے لیے جاسوسی کرنے والے مجرم عقیل کشاورز کی سزائے موت پر عملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عدالتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزا یافتہ عقیل کشاورز کی سزائے موت پر ایران کی سپریم کورٹ کی توثیق اور تمام قانونی طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شام: الجولانی کے دور اقتدار میں 1300 سے زائد افراد قتل
کیس فائل کے مطابق، کشاورز کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے، تل ابیب حکومت کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون برقرار رکھنے اور ایران کے اندر فوجی و سیکیورٹی مقامات کی نگرانی اور فلم بندی کرنے کا مجرم پایا گیا تھا۔
عدالتی دستاویزات بتاتی ہیں کہ کشاورز نے سائبر اسپیس کے ذریعے اسرائیلی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سروسز کے ساتھ رابطہ قائم کیا تھا۔ صہیونیوں کے ساتھ اپنے تعاون کے دورانیے میں اس نے اسرائیلی فوج اور جاسوسی ادارے موساد کے ساتھ الگ الگ رابطے برقرار رکھے۔
The post اسرائیل کے لئے جاسوسی کا انجام، ایران نے اسرائیلی جاسوس کو سزائے موت دے دی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


