spot_img

ذات صلة

جمع

صیہونی حکومت ایران کے میزائل سسٹموں کی جدیدکاری سے تشویش میں مبتلا

تہران/ ارنا- صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تل ابیب...

لاہور، امامیہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام عالمی یوم خواتین کی تقریب

شیعہ نیوز: امامیہ آرگنائزیشن لاہور ریجن (شعبہ خواتین) اور...

علامہ ابنِ حسن جارچویؒ اور ادارہ سلونی

تحریر: قیصر مسعود جعفری علامہ ابنِ حسن جارچویؒ یک عہد...

ایک کالم علامہ راجہ ناصر عباس کے نام

تحریر: تبرید حسین پاکستان میں مذہبی سیاست عموماً مسلکی شناخت،...

امریکی پابندیاں بین الاقوامی انصاف پر شدید حملہ، عالمی فوجداری عدالت کی مذمت

شیعہ نیوز: عالمی فوجداری عدالت نے اپنے 2 ججوں پر امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کو سخت ہدف تنقید بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیگ کی عالمی فوجداری عدالت نے اپنے 2 ججوں پر امریکی پابندی کے اقدام کو ایک غیر جانبدار ادارے کی خود مختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام قابل مذمت ہے۔

عالمی فوجداری عدالت کے مطابق، امریکہ نے جارجیا اور منگولیا سے تعلق رکھنے والے ججوں بالترتیب “گوچا لورڈکیپانیڈزے” اور “ایردینے بالسورن دامدین” پر پابندی عائد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس میں نئی یہودی بستی کا صہیونی منصوبہ عالمی قوانین کے ساتھ مذاق ہے، حماس

ان پابندیوں کے تحت امریکی حکومت ان ججوں کے اثاثوں کو ضبط اور ان کے لیے پریشانیاں پیدا کرسکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے اس سے پہلے بھی عالمی فوجداری عدالت کے 9 ججوں اور پراسیکیوٹروں پر پابندی عائد کی تھی۔

یہ پابندیاں غزہ میں صیہونی جرائم کا ارتکاب کرنے والے غاصب صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق صیہونی وزیر جنگ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے پر لگائی گئی ہیں۔

 

The post امریکی پابندیاں بین الاقوامی انصاف پر شدید حملہ، عالمی فوجداری عدالت کی مذمت appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img