حوزہ/ ۷ ذی الحجہ کی تاریخ ہمارے اور آپ کے پانچویں امام، امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت سے منسوب ہے۔ جہاں ہم آپ کی شہادت کی تاریخ میں غمگین و محزون ہیں وہیں ضروری ہے کہ ہم ان تعلیمات پر بھی ایک نظر ڈالیں جنہیں امام علیہ السلام نے بیان کیا ہے اور جن کی روشنی میں ایک صحت مند و درد مند معاشرہ نکھر کے سامنے آتا ہے۔


