حوزہ/ حرمِ مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین محمد مہدی ماندگاری نے ماہِ رجب کو ایک ہمہ جہت تربیتی مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سچی دعا وہی ہے جو اعتقاد، اعتماد اور خدا پر کامل توکل کے ساتھ عمل سے جڑی ہو، کیونکہ یہی راستہ فرد اور معاشرے کو فلاح، نجات اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور تک پہنچاتا ہے۔


