spot_img

ذات صلة

جمع

صیہونی فوج نے 3 ہفتے میں 42 بار شام کے حدود کی خلاف ورزی کی ہے

تہران/ ارنا- صیہونی فوجی گزشتہ تین ہفتے کے دوران...

لبنان کے جنوبی علاقوں میں صیہونی حکومت کے جاسوسی کے آلات برآمد

تہران/ ارنا- لبنان کی فوج نے یارون سرحدی علاقے...

امام خمینی (رح) بندرگاہ کے راستے ایک کروڑ 27 لاکھ ٹن بنیادی سامان ایران میں برآمد

امام خمینی (رح) بندرگاہ/ ارنا- ایران کے صوبہ خوزستان...

مشہد مقدس میں برفباری کا منظر

جمعے اور ہفتے کے روز مشہد مقدس میں سال...

سال کی طویل ترین رات سے قبل تبریز شہر کا بازار

موسم خزاں کی آخری رات جو زمین کے شمالی...

فسطائیت، جبر اور کھلی آمریت کے خلاف احتجاج کرنا آئینی و قانونی حق ہے، علامہ باقر زیدی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور رکن شوریٰ عالی علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کی فسطائیت، جبر اور کھلی آمریت کے خلاف احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے، ن لیگ کی حکومت اور ان کے ہینڈلرز نے ہمیشہ اس حق کو طاقت، جبر اور ریاستی ہتھکنڈوں کے ذریعے کچلنے کی روش اپنائے رکھی ہے، پرامن احتجاج کو برداشت کرنے کے بجائے اسے ریاستی طاقت کے ذریعے دبانا ن لیگ کی سیاست کا پرانا اور شرمناک وطیرہ ہے، ماڈل ٹاؤن سے لے کر مریدکے تک، تاریخ گواہ ہے کہ ہر سانحے میں عام شہریوں پر ظلم و جبر کے پیچھے ن لیگ کی حکومت ہی کھڑی نظر آتی ہے، یہ محض اتفاقات نہیں بلکہ ایک منظم ریاستی پالیسی ہے جس کا مقصد عوام کو خوفزدہ کرکے حق کی آواز کو دبانا ہے، اڈیالہ جیل کے باہر جو کچھ ہوا وہ ریاستی بربریت کی ایک اور واضح مثال ہے، جہاں پرامن مظاہرین پر واٹر کینن کے ذریعے زہریلا اور کیمیائی مادوں سے آلودہ پانی پھینکا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس غیر انسانی کارروائی میں بزرگ عالمِ دین، سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں سمیت متعدد خواتین اور شہری اس مضر صحت پانی سے متاثر ہوئے، نہتے شہریوں اور خواتین پر اس طرح کی کارروائی کسی بھی مہذب معاشرے میں قابلِ قبول نہیں، ہم اس وحشیانہ، غیر انسانی اور غیر آئینی کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومتِ وقت اور ان کے ہینڈلرز کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہیں کہ اگر ہماری قیادت کو معمولی آنچ بھی آئی تو اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، ایسی کسی بھی حرکت کی صورت میں ملتِ تشیع خاموش نہیں رہے گی بلکہ سڑکوں پر آکر بھرپور اور فیصلہ کن احتجاج کرے گی۔

The post فسطائیت، جبر اور کھلی آمریت کے خلاف احتجاج کرنا آئینی و قانونی حق ہے، علامہ باقر زیدی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img