spot_img

ذات صلة

جمع

صیہونی فوج نے 3 ہفتے میں 42 بار شام کے حدود کی خلاف ورزی کی ہے

تہران/ ارنا- صیہونی فوجی گزشتہ تین ہفتے کے دوران...

لبنان کے جنوبی علاقوں میں صیہونی حکومت کے جاسوسی کے آلات برآمد

تہران/ ارنا- لبنان کی فوج نے یارون سرحدی علاقے...

امام خمینی (رح) بندرگاہ کے راستے ایک کروڑ 27 لاکھ ٹن بنیادی سامان ایران میں برآمد

امام خمینی (رح) بندرگاہ/ ارنا- ایران کے صوبہ خوزستان...

مشہد مقدس میں برفباری کا منظر

جمعے اور ہفتے کے روز مشہد مقدس میں سال...

سال کی طویل ترین رات سے قبل تبریز شہر کا بازار

موسم خزاں کی آخری رات جو زمین کے شمالی...

جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی دفتر کی تجدید، افتتاحی تقریب اور کابینہ اجلاس کا انعقاد

شیعہ نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی دفتر واقع بارگاہِ حسینی کی تجدید کے بعد افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ دفتر کا باضابطہ افتتاح بزرگ عالمِ دین اور سرپرستِ جعفریہ الائنس علامہ سید رضی جعفری نقوی نے کیا۔ افتتاح کے بعد صدر جعفریہ الائنس علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اندورنِ سندھ اور کراچی کے لیے ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیوں اور کوآرڈینیٹرز کے فوری انتخاب سے متعلق پالیسی کو اتفاقِ رائے سے منظور کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف اضلاع میں کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی تشکیلِ نو کے لیے مرکزی کابینہ کے چھ اراکین پر مشتمل ایک نگران کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ نگران کمیٹی کا فوری ہدف اضلاع میں رابطہ کاری کے عمل کو تیز کرنا ہے تاکہ ضلعی کوآرڈینیٹرز اور کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی تشکیلِ نو کا عمل بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

The post جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی دفتر کی تجدید، افتتاحی تقریب اور کابینہ اجلاس کا انعقاد appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img