spot_img

ذات صلة

جمع

بنگلہ دیش میں پر تشدد مظاہروں میں شدت، بی این پی کے ایک رہنما کا گھر نذر آتش، 7 سالہ بچی کی موت

شیعہ نیوز: بنگلہ دیش میں پر تشدد مظاہروں میں شدت اور وسعت آگئی ہے جس کے دوران بی این پی کے ایک رہنما کے گھر کو نذر آتش کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بنگلہ دیش میں قاتلانہ حملے میں ایک انقلابی طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد ملک میں تشدد بھڑک اٹھا ہے۔ تازہ واقعے میں مشتعل مظاہرین نے بی این پی کے ایک رہنما کے گھر میں آگ لگادی جس کے نتیجے میں ایک سات سالہ بچی کی موت واقع ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بنگلہ دیش کے لکشمی پور ضلع میں پیش آیا جس میں مشتعل ہجوم نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی، بی این پی، کے رہنما بلال حسین کے گھر میں پہلے تالا لگایا اور پھر آگ لگادی۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی کے گرد گھیرا تنگ، یونانی جزائر اور قبرص میں اسرائیلی فوجی اڈوں کے قیام کا منصوبہ

آگ لگنے کے وقت بلال حسین اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ موجود تھے۔ اس واقعے میں ان کی سات سالہ بیٹی جل کر مرگئی اور وہ خود اور دو بیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں۔

بتایا گیا ہے کہ طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد اب تک بی این پی کے متعدد رہنماؤں پر حملے ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں انتخابی کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے اعلان کے بعد بارہ دسمبر کو شیخ حسینہ کے خلاف بنگلہ دیش کی طلبا تحریک کے ایک رہنما شریف عثمان ہادی کو دو نقاب پوش افراد نے گولی مار دی تھی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد بنگلہ دیش میں ایک بار پھر پر تشدد مظاہروں کی لہر شروع ہوگئی۔

بنگلہ دیش کی طلبا تحریک کے رہنماؤں نے شریف عثمان ہادی کے قتل کا ذمہ دار ہندوستان کو قرار دیا ہے۔ انھوں نے ہندوستان کی حکومت سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور دیگر رہنماؤں کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے ہندوستان میں پناہ لے رکھی ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے اکثر شہروں میں مظاہرے پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں۔ زیادہ تر مظاہروں میں ہندوستان کے خلاف برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہندوستان بنگلہ دیش میں مداخلت بند کرے۔

دریں اثنا بنگلہ دیش میں تشدد بڑھ جانے کے بعد سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی کے رہنماؤں نے ملک کے حالات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ملک میں صورت حال تشویشناک ہوگئی ہے اور ان کی پارٹی کے متعدد رہنماؤں کے گھروں پر حملے ہوچکے ہیں اور وہ کسی بھی سیاسی تقریب میں حصہ نہیں لے سکتے۔

The post بنگلہ دیش میں پر تشدد مظاہروں میں شدت، بی این پی کے ایک رہنما کا گھر نذر آتش، 7 سالہ بچی کی موت appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img