spot_img

ذات صلة

جمع

مصر کے ممکنہ غیرمتوقع اقدام کی جانب سے صیہونی اخبار کا انتباہ

شیعہ نیوز: ایک صیہونی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر 1979 کے امن منصوبے پر نظرثانی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں علاقے کا سیکورٹی توازن تبدیل ہوسکتا ہے۔

صیہونی خبری پلیٹ فارم “ناتسیف” کے مطابق، عبدالفتاح سیسی بہت جلد واشنگٹن کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے بند ہونے پر مقبوضہ سرزمینوں میں ہنگامہ

دوسری جانب اس خبررساں پلیٹ فارم نے کچھ مشتبہ انٹیلی جنس رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مصری فوج نے گزشتہ چند مہینے کے دوران صحرائے سینا میں ترقی یافتہ ایئرڈیفنس سسٹم نصب کیے ہیں جن میں چینی سسٹم HQ-9B کا نام بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قاہرہ کا یہ اقدام، مصر اور صیہونی حکومت کے مابین نام نہاد امن منصوبے کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کے تحت مصر کو صحرائے سینا میں کسی بھی قسم کی فوجی تنصیبات رکھنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

 

The post مصر کے ممکنہ غیرمتوقع اقدام کی جانب سے صیہونی اخبار کا انتباہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img