شیعہ نیوز: صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ریڈیو کی نشریات بند کی جا رہی ہیں تاہم غاصب اسرائیلی اپوزیشن پارٹیاں اس کی مخالف دکھائی دے رہی ہیں۔
کاٹس نے کہا ہے کہ اس ریڈیو پر اب اسرائیلی فوج اور فوجیوں کے خلاف ان کے بقول تنقید کی جاتی ہے اور صیہونی کابینہ اس کی مخالف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کا گرین لینڈ اور ڈینمارک کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان
اسرائیلی حلقوں کے مطابق یہ اقدام نیتن یاہو کے حق میں ماحول کو تبدیل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ ان کے بقول آزادی اظہار کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو آئندہ سال کے انتخابات سے قبل مقبوضہ سرزمینوں کا ماحول اپنے حق میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
The post اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے بند ہونے پر مقبوضہ سرزمینوں میں ہنگامہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


