شیعہ نیوز: یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون ڈر لائن نے ڈینمارک سے تعلق رکھنے والے گرین لینڈ جزیرے پر امریکہ کی جانب سے قبضے کی دھمکی کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ قطب شمال (نارتھ پول) کی سلامتی بدستور یورپی یونین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : القدس خطرناک مرحلے میں داخل، مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کے مکروہ عزائم تیز ہو رہے ہیں، عکرمہ صبری
یورپی کمیشن کی سربراہ نے کہا ہے کہ تمام ملکوں کے اقتدار اعلی اور خودمختاری کا احترام عالمی قوانین کا اٹوٹ حصہ ہے۔
گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی واشنگٹن کی کوشش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فان ڈر لائن نے کہا کہ یورپی یونین ڈینمارک اور گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتی ہے اور راہ حل کے تلاش کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
The post یورپی یونین کا گرین لینڈ اور ڈینمارک کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


