spot_img

ذات صلة

جمع

دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، میجر جنرل امیر حاتمی

شیعہ نیوز: ایران کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج گوریلا جنگ سمیت کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی توانائی میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ہم دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی حماقت کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی 3 ہفتے میں 42 بار شام کے ارضی حدود کی خلاف ورزی

انہوں نے کہا کہ ایران کی فوج نے مضبوط عزم اور ارادے کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام تیاریاں کر رکھی ہیں اور عسکری اصولوں کی بنیاد پر فوجی تربیت کا عمل بدستوری جاری ہے۔

ایران کی برسی فوج کے سربراہ نے کہا کہ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ہماری فضائیہ نے ساز و سامان اور افرادی قوت کو برقرار رکھتے ہوئے اچھی اور موثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

The post دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، میجر جنرل امیر حاتمی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img