spot_img

ذات صلة

جمع

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن: زیرو افزودگی اور جبر مذاکرات پر غور نہ کریں

اسلامی جمہوریہ ایران زیعو افزودی اور دباؤ کو مذاکرات...

وزارت خارجہ کے ترجمان کا یمن سعودی عرب قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم

تہران (IRNA) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے...

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جنگ

تحریر: علی سردار سراج انسان ایک مکلف وجود ہے، جس...

امریکہ کی عالمی قیادت کا دور ختم ہو چکا ہے، معروف امریکی تجزیہ کار

شیعہ نیوز: بین الاقوامی امور کے معروف تجزیہ کار...

ملتان، جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کا اجلاس

شیعہ نیوز: ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب...

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس: بغداد میں 116 پاکستانی شہری تاحال زیرِ حراست

شیعہ نیوز: بغداد میں قائم پاکستانی سفارت خانہ نے 18 دسمبر 2025 کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کا نوٹس لیا ہے، جس میں ایک فرد نے خود کو دیگر پاکستانی شہریوں کے ہمراہ بغداد میں زیر حراست ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ ویڈیو سامنے آنے کے فوری بعد، سفارت خانے نے (جمعہ کی سرکاری تعطیل کے باوجود) یہ معاملہ متعلقہ عراقی حکام کے سامنے اٹھایا۔

عراقی حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، مذکورہ ویڈیو بغداد کے زعفرانیہ (ظفرانیہ) حراستی مرکز کی ہے۔ سفارت خانہ حقائق کی تصدیق اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے مسلسل عراقی حکام سے رابطے میں ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق، ویڈیو میں دکھائے گئے بیشتر افراد کو تقریباً دو ماہ قبل غیر قانونی داخلے، زائد قیام اور عراقی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

اس تناظر میں، کمیونٹی ویلفیئر کونسلر (CWA) کی قیادت میں سفارت خانے کی ٹیم نے 27 اکتوبر 2025 کو زعفرانیہ حراستی مرکز کا دورہ کیا تھا، جہاں اس وقت مجموعی طور پر 404 پاکستانی شہری زیر حراست تھے، جن میں 65 خواتین اور بچے اور 339 مرد شامل تھے۔

سفارت خانے کی مسلسل کوششوں اور پیروی کے نتیجے میں، اب تک تقریباً 300 پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے، جن میں تمام خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مزید تصدیق کے لیے، کمیونٹی ویلفیئر کونسلر نے 20 دسمبر 2025 کو (ہفتہ کی مقامی تعطیل کے باوجود) ایک بار پھر زعفرانیہ حراستی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں موجود تمام پاکستانی نظربندوں سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگی مشقیں کر رہا ہے، نیتن یاہو کو خوف

تازہ ترین معلومات کے مطابق، اس وقت 116 پاکستانی شہری اب بھی حراست میں ہیں۔ دورے کے دوران، سفارت خانے کے نمائندے نے حراستی حکام سے تفصیلی گفتگو کی اور اس امر پر زور دیا کہ زیر حراست پاکستانیوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی جلد از جلد ملک بدری کے عمل کو ممکن بنایا جائے۔

سفارت خانے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن اسٹیٹس، زائد قیام اور عراقی حکام کی جانب سے امیگریشن قوانین کے سخت نفاذ کے باعث حراست اور ملک بدری ایک مسلسل عمل ہے۔ رواں سال کے دوران، سفارت خانہ پاکستان نے مجموعی طور پر 4,877 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کی، جن میں 2,605 افراد ایسے تھے جو حراست میں تھے۔

سفارت خانے نے اس امر کی بھی وضاحت کی ہے کہ قانونی تقاضوں کے باعث ملک بدری کا عمل کئی ہفتوں سے لے کر چند مہینوں تک کا وقت لے سکتا ہے۔

آخر میں، بغداد میں پاکستان کے سفارت خانے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ تمام زیر حراست پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن قونصلر اور فلاحی امداد فراہم کر رہا ہے اور ان کی جلد از جلد وطن واپسی کے لیے عراقی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

ساتھ ہی، پاکستانی شہریوں کو ایک بار پھر مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بغیر مناسب دستاویزات سفر نہ کریں اور عراقی ویزہ و امیگریشن قوانین، خصوصاً زائد قیام سے گریز کی مکمل پابندی کریں۔

The post سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس: بغداد میں 116 پاکستانی شہری تاحال زیرِ حراست appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img