spot_img

ذات صلة

جمع

لبنان میں جعلی سعودی شہزادے کا بڑا اسکینڈل، کروڑوں روپے بٹورنے والا مکینک نکلا

شیعہ نیوز: لبنان میں ایک ایسا اسکینڈل منظرِ عام پر آیا ہے جس نے پورے ملک کی سیاسی اشرافیہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک مقامی لبنانی شہری نے خود کو سعودی شہزادہ ظاہر کر کے کئی سالوں تک سیاستدانوں کو بے وقوف بنایا اور ان سے بڑے عہدے دلوانے کے نام پر بھاری رقوم وصول کیں۔

رپورٹ کے مطابق لبنان میں ایک ایسا اسکینڈل منظرِ عام پر آیا ہے جس نے پورے ملک کی سیاسی اشرافیہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک مقامی لبنانی شہری نے خود کو سعودی شہزادہ ظاہر کر کے کئی سالوں تک سیاستدانوں کو بے وقوف بنایا اور ان سے بڑے عہدے دلوانے کے نام پر بھاری رقوم وصول کیں۔ حیران کن طور پر یہ فرضی شہزادہ اصل میں گاڑیوں کا ایک عام میکینک نکلا جو خلیجی لہجہ بولنے میں مہارت رکھتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : وینزوئلا میں سمندری محاصرے اور قزاقی کے مقابلے کا قانون

رپورٹ کے مطابق، لبنان کے کئی ارکانِ پارلیمنٹ اور سیاستدان اس شخص کے جال میں پھنس گئے اور کئی سالوں تک اس سے دھوکہ کھاتے رہے۔ خلدون عریمط نامی ایک شخص لبنانی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کرتا تھا اور دعویٰ کرتا تھا کہ اس کے سعودی دربار کے قریبی افراد بشمول ایک شہزادے سے گہرے تعلقات ہیں۔ اس کے بعد وہ ابوعمر نامی شخص کو جعلی شہزادے کے طور پر متعارف کرواتا اور دعویٰ کرتا کہ وہ سیاستدانوں کی خواہشات پوری کر سکتا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ابوعمر دراصل مصطفیٰ الحسیان نامی ایک لبنانی شہری ہے، جو عکار کا رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے گاڑیوں کا میکینک ہے۔ وہ خلیجی لہجہ بہت مہارت سے بولتا تھا اور اسی طریقے سے اس نے بہت سے لبنانی سیاستدانوں سے بھاری رقم بٹوری اور کئی سیاستدانوں سے تو ماہانہ تنخواہ بھی وصول کرتا رہا۔

اس جعل ساز نے پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش کی اور خاص طور پر اہلِ سنت طبقے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھایا۔ ابوعمر نے شرط رکھی تھی کہ یہ تعلقات میڈیا اور سعودی سفارت خانے کی نظروں سے پوشیدہ رہنے چاہئیں۔

تاہم، جب سیاستدانوں نے دیکھا کہ ابوعمر لبنان میں کسی بھی سرکاری سعودی تقریب میں نظر نہیں آتا، تو انہیں شک ہوا۔ ایک شخصیت نے جب یہ معاملہ لبنان میں موجود سعودی وفد کے سامنے رکھا تو سارا پول کھل گیا اور بالآخر اسے لبنان کی سرحد کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔

The post لبنان میں جعلی سعودی شہزادے کا بڑا اسکینڈل، کروڑوں روپے بٹورنے والا مکینک نکلا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img