spot_img

ذات صلة

جمع

صہیونی وزیراعظم اور وزیرجنگ کی ایران اور مقاومتی تنظیموں کے خلاف نئی بڑھکیاں

شیعہ نیوز: ‏صہیونی وزیراعظم اور وزیرجنگ نے ایران اور مقاومتی تنظیموں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے خطے کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے ایران کے خلاف جارحانہ بیانات دیتے ہوئے خطے میں ایک بار پھر اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یسرائیل کاتز نے دعوی کیا کہ صہیونی فضائیہ دشمنوں کو کہیں بھی نشانہ بنانے کے لیے سخت اور جرات مندانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی کا خاتمہ محض ایک افواہ ہے، ہادی العامری

اس نے کہا کہ سات اکتوبر سے پہلے کی صورتحال دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی اور اسرائیل کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

صہیونی وزیر جنگ نے لبنان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے لبنانی حکومت کو مجبور کرنے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ صہیونی سیکیورٹی ادارے ایران کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات بیان کرنے سے گریز کیا۔ کاتز کے مطابق ایران کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کا ایک غیر معمولی فیصلہ کیا گیا اور اس میں صہیونی فضائیہ نے اہم کردار ادا کیا۔

یسرائیل کاتز نے حماس کو غیر مسلح کرنے پر اصرار دہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے اس مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ شام میں صہیونی قبضے کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل جبل الشیخ کی پہاڑیوں سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔

انہوں نے یمن کے حوالے سے دعوی کیا کہ بیشتر یمنی کمانڈروں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اور حوثیوں کو اپنی عسکری صلاحیت دوبارہ حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی دعوی کیا کہ اسرائیل نے مشرق وسطی کا چہرہ بدل دیا ہے اور ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کے علاقائی اور بین الاقوامی اثرات سامنے آئیں گے۔ اسرائیل کی تیار کردہ بعض دفاعی ٹیکنالوجیز اب یورپ کی فضاؤں کے تحفظ میں استعمال ہو رہی ہیں۔

نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمنوں نے اسرائیل پر حملہ کیا تو انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ اسرائیل کے پاس جدید جنگی طیارے اور ماہر پائلٹ موجود ہیں۔ اسرائیل نے ایران کی جانب سے دو خطرات، یعنی جوہری اور بیلسٹک میزائل خطرات کو ناکام بنا دیا ہے۔

The post صہیونی وزیراعظم اور وزیرجنگ کی ایران اور مقاومتی تنظیموں کے خلاف نئی بڑھکیاں appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img