spot_img

ذات صلة

جمع

اسرائیل قابل اعتماد نہیں، تعلقات قائم نہیں کرسکتے، شہزادہ ترکی بن فیصل

شیعہ نیوز: ‏سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی بن فیصل نے اسرائیل کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاض اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف اور شہزادہ ترکی بن فیصل نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ اور دو ریاستی حل کے بغیر تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مشہد کی پرواز ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، جنرل ملانوری

شہزادہ ترکی بن فیصل نے وضاحت کی کہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے ایک مضبوط اور قابل اعتماد طریقہ کار کی ضرورت ہے تاکہ فلسطین کی آزاد ریاست قائم کی جاسکے، جو عرب امن منصوبے کے تحت ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک اسرائیل کی جانب سے امن معاہدوں اور جنگ بندی کے وعدوں کی خلاف ورزیاں اور علاقے میں جارحانہ اقدامات کی وجہ اعتماد کے بجائے بداعتمادی پیدا ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنے فیصلے کسی ملک کے دباو میں نہیں بلکہ صرف اپنے قومی مفاد کی بنیاد پر کرتا ہے۔ محمد بن سلمان نے بھی امریکی قیادت کے سامنے اپنے موقف کا واضح اظہار کیا ہے۔

شہزادہ نے زور دیا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر صرف اس وقت قائم کرے گا جب فلسطین کا مسئلہ پرامن اور منصفانہ طریقے سے حل ہوجائے اور اسرائیل عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عمل کرے۔

The post اسرائیل قابل اعتماد نہیں، تعلقات قائم نہیں کرسکتے، شہزادہ ترکی بن فیصل appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img