spot_img

ذات صلة

جمع

امریکہ عراق کی فضائی حدود سے ایران کی جاسوسی کر رہا ہے: بغداد میں ایران کے سفیر

تہران/ ارنا- بغداد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے...

ایرانی سیٹلائٹس خلا میں روانہ ہونے کے لیے تیار، الٹی گنتی کا آغاز

تہران/ ارنا- اتوار کی صبح ایرانی سائنسدانوں اور نوجوان...

ایران سے گزرنے والے ٹرانزٹ کوریڈور کی تفصیلات صدر مسعود پزشکیان کی زبانی

تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے Khamenei.ir...

شہید جنرل قاسم سلیمانی مقاومتی محاذ کے معمار تھے، فلسطینی تجزیہ نگار

شیعہ نیوز: شہید جنرل قاسم سلیمانی مقاومتی محاذ کی اہم ترین ہستی شمار ہوتے ہیں جن کی موجودگی اور اثرات ہر اس ملک میں نظر آتے ہیں جو ناجائز قبضے ، طغیان اور تکفیریوں کی دہشت گردی کے نشانے پر ہو۔

فلسطین کے ممتاز سیاسی مبصر صالح ابو عزہ نے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی جس طرح بغیر کسی استثنی کے مقاومت کے سبھی میدانوں میں موجود رہے، اسی طرح دو دشمنوں، اسرائیل اور امریکہ کی توجہ بھی ان پر مرکوز رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ماسکو میں شہیدجنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں کانفرنس، مختلف ممالک کے دانشوروں کی شرکت

انھوں نے کہا کہ یہ دونوں دشمن عرب اسلامی خطے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کو اپنے تسلط اور نفوذ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔

اس فلسطینی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے ایک ایسے مکتب کی بنیاد رکھی تھی کہ جس سے نہ صرف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اثرات قبول کئے بلکہ پورے مغربی ایشیا میں، فلسطین اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اس مکتب کے اثرات پھیل گئے۔

انھوں نے کہا کہ ان کا مکتب جامع اور پائیدار استقامت کا مکتب ہے کہ جو روئے زمین پر شیطانی ہواؤں کے مقابلے میں ایک محکم پہاڑ کی طرح استوار ہے۔

The post شہید جنرل قاسم سلیمانی مقاومتی محاذ کے معمار تھے، فلسطینی تجزیہ نگار appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img