spot_img

ذات صلة

جمع

غزہ سے یکجہتی کے لیے مراکش میں لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز: جمعہ کے روز مراکش کے لاکھوں شہریوں...

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو جنگی جہازوں کا فضائی جلوس

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو...

بھارت ایران کی چابہار پورٹ کا تعمیراتی کام چھوڑنے پر مجبور

شیعہ نیوز: مفادات کے حصول کی خاطر ایران سے...

کراچی پریس کلب پر خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد کا احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز: خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں مقررین کا کہنا تھا کہ ایک اور سال گزر گیا مگر شیعہ لاپتہ جوانوں کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ کسی جوان کو دس سال سے لا پتہ کیا ہوا ہے تو کسی کو 15 سال سے، ریاستی ادارے آخر کب اس مسئلہ کو سنجیدہ لیں گے؟ علماء کرام و شیعہ عمائدین کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر کو اس مسئلہ کی جانب  متوجہ کرنا چاہتے ہیں، شیعہ لاپتہ جوانوں کا مسئلہ حل ہونا چاہیئے اور ہمارے بیسیوں لاپتہ شیعہ جوان بازیاب ہونے چاہیئے، ہمارا سیدھا سیدھا مطالبہ ہے کہ ہمارے پیاروں نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو انکو عدالت میں پیش کیا جائے۔

مختلف شیعہ تنظیموں کے نمائندگان نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج احتجاج میں یہ اعلان ہوا ہے کہ اگلا احتجاج پریس کلب پر نہیں بلکہ حکمرانوں کے گھروں کے باہر ہوگا، صدر ہاؤس، وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ سماجی رہنما خالد راؤ کا کہنا تھا کہ ہمارے پیاروں کو عدالت میں پیش نا کرنے کی وجہ سے ہمیں یہ معلوم چلتا ہے کہ قانون شکنی اس ملک میں اتنی آسان ہوگئی ہے کہ کوئی پرسانِ حال نہیں ہے، کیا ہمیں یہ بتایا جارہا ہے کہ جب تک ہم پر امن رہیں گے ہماری بات نہیں سنی جائے گی؟ ریاست کو چاہیئے کہ 30 افراد کی خاطر پوری قوم سے اپنی دشمنی نہ لے، احتجاج میں خانوادہ شیعہ لا پتہ افراد کی حمایت کے لئے کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

The post کراچی پریس کلب پر خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد کا احتجاجی مظاہرہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img