شیعہ نیوز: اوسطا ہر گھنٹے میں 8000 زائرین کرمان شہداء کے قبرستان میں داخل ہو رہے ہیں۔ کرمان میں شہداء کے قبرستان کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ اوسطاً ہر گھنٹے میں 8000 لوگ شہداء کے قبرستان میں کمانڈر آف ہارٹس قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے داخل ہو رہے ہیں۔ حسنی سعدی نے فارس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لوگوں کے ذہنی تصورات کے برعکس، خدا کے فضل سے اس سال بہت سے افراد حاج قاسم کی قبر کی زیارت کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر گھنٹے میں آٹھ ہزار لوگ قبرستان میں داخل ہوتے ہیں اور یہ ہجوم ایک دریا کی طرح رواں دواں ہے، یعنی ایک طرف سے نئے لوگ داخل ہوتے ہیں اور پرانے لوگ دوسری طرف سے قبرستان سے باہر جاتے ہیں۔
شہداء کرمان کے قبرستان کے ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ ہجوم وہ ہے، جو صرف قبرستان میں موجود ہے، جبکہ قبرستان کے راستے پر اور جلوسوں میں موجود، دروازوں، اسٹالوں اور بسوں میں موجود افراد اس سے الگ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا صرف پہلے دن، 28,000 سے زیادہ افراد نے رہائش کے لئے رجسٹریشن کروائی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سال قبرستان میں پچھلے سال کی نسبت زیادہ لوگ آئے اور ہمارے پاس جو غیر ملکی مہمان تھے، ان میں روس، ترکی اور عراق کے وفود شامل ہیں۔
گذشتہ رات ہمارے پاس نجف کے بہت سے زائرین تھے اور جمہوریہ آذربائیجان کے زائرین اور دیگر زائرین بھی رات کو یہاں موجود تھے۔ حسنی سعید نے بیان کیا ہے کہ آج شہدائے کرمان کے قبرستان کے ساڑھے آٹھ ہزار مربع میٹر میں ایک انچ بھی خالی نہیں تھا اور وہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا، جو سب کے سب حاج قاسم کے چالیس سالہ جہاد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے دور دراز سے آئے ہیں۔
The post شہید حاج قاسم سلیمانی کے مزار پر عوام کا رش appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


