شیعہ نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وینزویلا میں کی گئی یہ کارروائی امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے انجام دی گئی، جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات آج بعد ازاں پریس کانفرنس میں جاری کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : شہید جنرل سلیمانی کا بزدلانہ قتل امریکہ کے گھناؤنے اور جارحانہ اقدام کی واضح مثال ہے، ایران مندوب
تاہم تاحال وینزویلا کی حکومت کی جانب سے اس دعوے کی نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔
بین الاقوامی مبصرین کے مطابق اس بیان کے بعد خطے کی صورت حال اور عالمی ردعمل پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
The post وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


