spot_img

ذات صلة

جمع

بغداد، شہدائے قدس کی برسی کا اجتماع، ہزاروں افراد کی شرکت، حشد الشعبی کے سربراہ کا خطاب

شیعہ نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد میں شہدائے آزادی قدس شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المهندس کی یاد میں ہونے والی تقریب عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کی اور حشدالشعبی کے سربراہ نے تقریب سے خطاب کیا۔ تسنیم کے بغداد میں موجود نمائندے نے رپورٹ کیا کہ محورِ مقاومت کے کمانڈروں اور تکفیری دہشت گردی پر فتح کے معرکے کے قائدین، سپہبد شہید قاسم سلیمانی اور شہید کمانڈر ابو مہدی المهندس کی شہادت کی چھٹی برسی کی تقریب، اُن کی شہادت کی جگہ یعنی بغداد ایئرپورٹ کے قریب منعقد ہوئی اور عوام کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔

تقریب میں عراق کے حشدالشعبی کے سربراہ فالح فیاض نے شہید مقاومتی کمانڈروں کی یادگار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المهندس شہداء کے نام عزت، کرامت اور مظلوموں کے دفاع جیسے بلند مفاہیم کی یاد دلاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خدائی انسان اخلاص اور سچائی کے ساتھ اپنی زندگی عدالت قائم کرنے اور ظالموں سے لڑنے کے لیے وقف کر گئے، وہ طاقتور دشمنوں کے مقابل مضبوط کھڑے ہوتے تھے اور عوام کے درمیان نہایت مہربان اور خیرخواہ تھے۔ فالح فیاض نے مزید کہاکہ اگرچہ ان عزیزوں کی جدائی نے ہمارے دلوں کو غم اور تکلیف سے بھر دیا ہے، لیکن ان کی شہادت ہمیں مایوس نہیں کرتی بلکہ ہمارے ارادے کو اور زیادہ مضبوط کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یقین ہے کہ ایثار کی روح اور امتِ اسلامی کے مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کے ساتھ، ان عظیم شہداء کے مقصد اور آرمان ضرور پورے ہوں گے۔ حشدالشعبی کے کمانڈر نے کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی اور ان کے دیرینہ ساتھی حاج ابو مہدی المهندس کا طریقہ اور کردار، حسینی ایثار کی سب سے اعلیٰ شکل ہے، اور مزید کہا کہ اللہ کی تقدیر یہی تھی کہ ان مجاہدوں کا پاک خون کربلا کی سرزمین میں بہے تاکہ دنیا اور آخرت میں ان کے ہمیشہ کے لیے جڑ جانے والے رشتے کو ثبت کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے اس دہشت گردانہ جرم کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہیں جس میں مقدسات کی بے حرمتی کی گئی اور عراقی قوم کے معزز مہمان کو نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر ان شہداء کے مقصد سے اپنا عہد تازہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم قربانی کے مقابل ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم مقاومت کے راستے کو جاری رکھیں اور اُن اقدار کی حفاظت کریں جن کے لیے ان بزرگوں نے اپنی جان قربان کی۔ حشدالشعبی کے کمانڈر نے مزید کہا کہ جس وقت دہشت گردی عراق کی بنیادوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی تھی، دینی مرجعیت کے تاریخی فتوے اور حشدالشعبی کے قیام نے حالات کو قومی خودمختاری کے حق میں بدل دیا، اس عوامی قوت نے امام حسینؑ کی تعلیمات سے سیکھتے ہوئے نہ صرف قبضہ شدہ علاقوں کو آزاد کرایا بلکہ عالمی سطح پر ہونے والی جنگ میں عراق کی طاقت اور وقار کو واضح کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حشدالشعبی افواہوں کے برخلاف کوئی مسئلہ نہیں بلکہ قومی اتحاد کی ضمانت اور تمام شہریوں کے درمیان پر امن ہم آہنگی کی روشن علامت ہے۔ آج آزاد شدہ علاقوں میں بے گھر لوگوں کی واپسی اور انتخابات کا انعقاد اُن مردوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جو امام علیؑ کے مکتب کے مطابق معاشرے کے تمام افراد کو برابر سمجھتے ہیں، اور جنہوں نے عراق کی سلامتی خود عراق کے بیٹوں کے ہاتھوں فراہم کی ہے۔ واضح رہے شہدائے قدس سپاہپاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی مھندس کی برسی کے موقعپر ایران سمیت دنیا بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

The post بغداد، شہدائے قدس کی برسی کا اجتماع، ہزاروں افراد کی شرکت، حشد الشعبی کے سربراہ کا خطاب appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img