شیعہ نیوز: سابق سی آئی اے افسر لیری جانسن کے مطابق وینزویلا پر امریکی حملے کا اصل مقصد تیل کے وسائل پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا اور ایک تابع حکومت قائم کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق افسر اور وزارت خارجہ کے سابق عہدیدار لیری جانسن نے وینزویلا پر امریکی حملے کے اصل محرکات کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کی بنیاد تیل اور مالی مفادات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، لیری جانسن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ نے وینزویلا میں ایک ایسی حکومت لانے کی کوشش کی جو واشنگٹن کی تابع ہو، تاکہ ملک کے قدرتی وسائل خصوصا تیل پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں : چینی وزارت خارجہ کا صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ ماضی میں تیل کی دریافت کے بعد وینزویلا کے صدور امریکی اثر و رسوخ میں رہے، تاہم ہوگو شاویز اور نکولس مادورو کے اقتدار میں آنے سے سی آئی اے کا کنٹرول ختم ہوگیا، جسے اب دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکہ نہیں چاہتا کہ وینزویلا پر کسی اور ملک کا اثر و رسوخ قائم ہو۔
سابق سی آئی اے افسر نے مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی پامالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک، خصوصا روس جیسے ممالک کو اس اقدام پر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔
انہوں نے اس تضاد کی نشاندہی بھی کی کہ امریکہ یوکرین جنگ پر روس کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے، جبکہ ونزوئلا پر حملے کے لیے خود اس کے پاس کوئی جواز موجود نہیں۔
جانسن نے خبردار کیا کہ امریکی اقدامات کو وینزویلا کے عوام کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں زمینی افواج کی تعیناتی کی نوبت آسکتی ہے۔ کسی ملک پر طویل عرصے تک کنٹرول رکھنا امریکہ کے لیے مشکل ثابت ہوتا ہے، جیسا کہ عراق اور افغانستان میں دیکھا جاچکا ہے۔
The post تیل کے لالچ میں ٹرمپ نے بین الاقوامی قوانین پامال کردیے، سابق سی آئی اے افسر appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


