شیعہ نیوز: ڈینمارک کی وزیراعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں دینا بند کریں۔
ڈینمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا کہ امریکہ کو گرین لینڈ یا ڈینمارک کی کسی ریاست کو ضم کرنے کاحق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 12 روزہ جنگ میں ناکامی کے بعد دشمن نے نرم جنگ اور فسادات کو نیا ہتھکنڈہ بنا لیا ہے، جنرل موسوی
انہوں نے کہا کہ قریبی اتحادی کے خلاف ایسی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔ گرین لینڈ اور اس کے عوام فروخت کے لیے نہیں ہیں۔
ڈینمارک کی وزیراعظم کا بیان وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور ٹرمپ کے اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے معاملات خود چلانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں معدنیات کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے اس کی ضرورت ہے۔
The post گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کریں، ڈینمارک کی وزیراعظم کا ٹرمپ سے مطالبہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


