شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی مذمت کیے بغیر بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انڈرسیکریٹری جنرل محترمہ روزمیری ڈی کارلو نے 5 جنوری 2026 کو سلامتی کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت کیے بغیر کہا کہ سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ مجھے شدید تشویش ہے کہ 3 جنوری کی فوجی کارروائی کے سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : 12 روزہ جنگ میں ناکامی کے بعد دشمن نے نرم جنگ اور فسادات کو نیا ہتھکنڈہ بنا لیا ہے، جنرل موسوی
انہوں نے کہا کہ وینزویلا کی حکومت نے امریکی کارروائی کو سویلین اور فوجی علاقوں میں فوجی جارحیت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا جو بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے صدر اپنی اہلیہ سیلیا فلورس کے ساتھ اس وقت سنگین مجرمانہ جرائم کے الزام میں نیویارک میں امریکی حکام کے زیر حراست ہیں۔
اقوام متحدہ ک انڈر سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وینزویلا کا مستقبل مبہم دکھائی دے رہا ہے اور ” سیکریٹری جنرل کو اس ملک میں عدم استحکام میں ممکنہ اضافے، خطے پر اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں گہری تشویش لاحق کہ یہ اقدامات ممالک کے درمیان تعلقات کو کس نہج پر لے جائيں گے۔
اقوام متحدہ کی انڈرسیکریٹری جنرل نے کہا کہ میں وینزویلا کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ایک جامع اور جمہوری ڈائيلاگ میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتی ہوں جس میں معاشرے کے تمام فریق مل کر اپنے مستقبل کا تعین کر سکیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے حوالے سے مزید کہا کہ میں وینزویلا کے پڑوسیوں اور عمومی طور پر بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے قائم کردہ اصولوں، قوانین اور ضوابط کی پاسداری اور یکجہتی کے جذبے سے کام کریں۔
The post اقوام متحدہ کو وینزویلا پر امریکی حملے میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری میں ناکامی پر تشویش appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


