شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر قابض صہیونی دشمن ریاست کی مسلسل بمباری اور چوبیس گھنٹوں سے بھی کم وقت میں آٹھ فلسطینیوں کی شہادت جن میں اکثریت بچوں کی ہے ایک سنگین مجرمانہ اشتعال انگیزی ہے۔ یہ جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا مقصد حالات کو الجھانا، معاہدے کی ذمہ داریوں سے فرار اختیار کرنا اور دوسرے مرحلے کی جانب پیش رفت کو سبوتاژ کرنا ہے۔
حماس نے ثالثوں اور جنگ بندی معاہدے کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سنگین خلاف ورزیوں کی واضح مذمت کریں جن کی نگرانی جنگی مجرم بنجمن نیتن یاھو بے بنیاد اور گھڑے ہوئے بہانوں کے تحت کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا قوم سے خطاب
حماس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل پر عملی دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکے اور معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرے جن میں رفح کراسنگ کو دونوں سمتوں میں کھولنا، امدادی سامان اور رہائشی ضروریات کی فراہمی اور فوری طور پر دوسرے مرحلے میں داخلہ شامل ہے۔
غزہ کی پٹی میں جمعرات کے روز اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے نازک معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں آٹھ شہری شہید ہو گئے۔ ان خلاف ورزیوں میں فضائی بمباری توپ خانے کی گولہ باری اور عسکری گاڑیوں سے فائرنگ شامل ہے جو محصور علاقے کے مختلف حصوں میں کی گئی۔
The post ثالث ممالک اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جارحیت رکوانے میں ناکام ہوچکے، حماس appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


