شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان ڈوجاریک نے بتایا ہے کہ انسانی امور کے دفتر نے سنہ 2025ء میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کی جانب سے کیے گئے 1800 سے زائد حملوں کو دستاویزی شکل دی ہے۔
ڈوجاریک نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آباد کاروں کے یہ حملے مختلف علاقوں میں تقریباً 280 رہائشی آبادیوں میں زخمیوں اور املاک کو نقصان کا سبب بنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست
انہوں نے مزید کہا کہ دیوار اور آباد کاری کے خلاف مزاحمتی کمیٹی نے گذشتہ سنہ 2025ء کے دوران مغربی کنارے کے مختلف گورنریوں میں فلسطینی شہریوں اور ان کی ملکیتوں پر آباد کاروں کے 4723 حملوں کو ریکارڈ کیا۔
دیوار کے خلاف مزاحمتی ادارے کے مطابق آباد کاروں کے ان حملوں کے نتیجے میں 14 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ آباد کاروں نے شہریوں کی جائیداد اور کھیتوں میں 434 آگ لگائی۔
The post سنہ 2025ء میں مغربی کنارے میں آباد کاروں کے 1800 سے زائد حملے، ڈوجاریک appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


