spot_img

ذات صلة

جمع

ٹرمپ دنیا کو جنگ اور عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، علامہ باقر زیدی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، ٹرمپ کی جارحانہ، یکطرفہ مداخلت پسند پالیسیاں عالمی استحکام کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں، کسی خودمختار ملک کے سربراہ کو طاقت کے زور پر نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی امن کی صریح خلاف ورزی ہے، ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی مبینہ گرفتاری اور دیگر ممالک کے خلاف فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دینا عالمی دہشتگردی ہے، اسی طرح گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کی خواہش کا اعادہ اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکہ آج بھی دنیا کو نوآبادیاتی نقط نظر سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا وینزویلا سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہو یا ایران کے خلاف مسلسل دھمکی آمیز رویہ، امریکی صدر کی حکمتِ عملی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے دنیا بھر میں کشیدگی، خوف اور بے یقینی کو فروغ دیا ہے۔ ٹرمپ جو ماضی میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف جھوٹے بیانات دیتے رہے، آج خود اسی سامراجی اور جارحانہ پالیسی کے علمبردار بن چکے ہیں، 2025ء میں نوبل امن انعام حاصل نہ کر پانے کے بعد اپنی سیاسی ساکھ بحال کرنے کے لیے دنیا کو جنگ اور عدم استحکام کی طرف دھکیلنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کے زعم میں عالمی امن کو یرغمال بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، دنیا کو جنگ نہیں بلکہ مکالمے، انصاف اور خودمختاری کے احترام کی ضرورت ہے، خود ساختہ طاقت میں چور امریکہ کی پالیسی عالمی سامراجیت، جارحیت کی ہی رہی ہے جو انسانیت کیلئے سنگین خطرہ ہے، عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی جارحانہ اقدامات کا سخت نوٹس لیں اور دنیا کو ایک اور تباہ کن دورِ مداخلت اور جنگ سے بچانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

The post ٹرمپ دنیا کو جنگ اور عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، علامہ باقر زیدی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img