شیعہ نیوز:ملک بھر میں 22 رجب کی مناسبت سے کونڈوں کی نیاز کا اہتمام عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔ گھروں اور محلّوں میں دسترخوان سجائے جا رہے ہیں جہاں حضرت امام جعفر صادقؑ سے منسوب اس نیاز کے ذریعے خیر و برکت کی دعا کی جا رہی ہے۔ یہ روایت صدیوں سے برصغیر میں عقیدت کے ساتھ ادا کی جا رہی ہے۔
کونڈوں کی نیاز معاشرے میں مذہبی رواداری اور باہمی احترام کی ایک خوبصورت مثال بن چکی ہے، جہاں دسترخوان سجانے والے شیعہ ہوتے ہیں جبکہ اس نیاز میں اہل سنت سمیت مختلف مکاتبِ فکر اور طبقات کے افراد شریک ہوتے ہیں۔ اس موقع پر اتحاد، محبت اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آتا ہے۔
دوسری جانب تکفیری عناصر حسبِ روایت اس مقدس عمل کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں بنو امیہ اور بنو عباسی کے ادوار میں بھی اہلِ بیتؑ اور ان کے ماننے والوں کے خلاف اسی نوعیت کی سازشیں اور الزامات لگائے جاتے رہے، مگر ہر دور میں حق و محبت کا پیغام غالب رہا۔
یہ بھی پڑھیں : چلاس، مذہبی منافرت پھیلانے والا تکفیری بالآخر گرفتار
علماء اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کونڈوں کی نیاز جیسی روایات نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں بلکہ نفرت اور انتہا پسندی کے بیانیے کو بھی مسترد کرتی ہیں۔ عوامی سطح پر یہ پیغام واضح ہے کہ اہلِ بیتؑ سے محبت تقسیم نہیں بلکہ اتحاد اور امن کی علامت ہے۔
The post 22 رجب کی نیاز نے تکفیری چہرہ بے نقاب کر دیا، نفرت کے سوداگر پھر ذلیل appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


