شیعہ نیوز: کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گزشتہ ماہ مدرسے کے معلم کے مبینہ تشدد کا شکار ہونے والا 6 سالہ حسن دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا، جس نے مبینہ طور پر بچے کے سر پر ڈنڈا مار کر اسے زخمی کیا تھا۔
بچے کے والد حبیب الرحمان کے مطابق حسن کو ابتدائی طور پر جناح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے چھٹی ملنے کے چند روز بعد طبیعت دوبارہ بگڑنے پر اسے قومی ادارہ برائے امراض اطفال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج انتقال کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران، شمالی خراسان سے موساد کے دو ایجنٹ گرفتار
والد کا کہنا ہے کہ سر پر چوٹ لگنے کے دن سے بچہ کبھی صحت یاب نہیں ہو سکا تھا، جبکہ ڈاکٹرز نے موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کام چھوڑنا بتائی ہے۔
اس دردناک واقعے نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں اور بالخصوص مدارس میں بچوں پر جسمانی تشدد کے خلاف نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
The post کراچی ، معلم کے تشدد سے مدرسے کا زخمی طالب علم چل بسا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


