شیعہ نیوز: شہیدِ قائد گلگت بلتستان آغا سید ضیاءالدین رضوی کی برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب امپھری گلگت میں منعقد ہوئی، جس میں جید علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے مختلف علمائے کرام نے خطاب کیا۔ برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ ملت کی وحدت ہی ہر کامیابی کی کنجی ہے۔ اگر ملت وحدت، عزم، بصیرت اور مرکزیت کے ساتھ جڑ کر کام کرے تو اسے کبھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ تقریب کے اختتام پر دعائے وحدت پڑھی گئی جس کے ساتھ برسی کا باضابطہ اختتام ہوا۔ اس موقع پر آغا سید باقر کاظمی نے قرارداد پیش کی جس میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ شہیدِ مظلوم آغا ضیاء الدین رضوی کے قاتلوں کی گرفتاری تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اس قرارداد کی تائید شرکاء نے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے کی۔
The post گلگت، شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کا اجتماع appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


