spot_img

ذات صلة

جمع

صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملہ چاہتے ہیں، امریکی میڈیا

شیعہ نیوز: امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملہ چاہتے ہیں۔

امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ طویل جنگ کے بجائے مختصر لیکن فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے فوری ’دفاعی‘ تیاریوں کا حکم دے دیا، شمالی اسرائیل سمیت مخلتف علاقوں میں بم شیلٹر کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے کہا کہ اسرائیل توقع کر رہا ہے امریکہ ایران پر حملوں سے قبل وارننگ دے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران میں بڑے پیمانے پر پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں، یہ معلومات دوسری طرف کے بہت اہم ذرائع سے موصول ہوئی ہیں کہ ہلاکتیں رک گئی ہیں اور پھانسیاں نہیں ہوں گی۔

The post صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملہ چاہتے ہیں، امریکی میڈیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img