شیعہ نیوز: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکی دھمکیوں سے ایران روس معاہدوں میں تبدیلی کا امکان خارج کر دیا۔
ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ تعلقات روس اور ایران کے مفادات کے مطابق ہیں، امریکی دھمکی سے ایران کے ساتھ معاہدوں میں تبدیلی نہیں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں : مصر، قطر اور ترکی کی غزہ کے لیے فلسطینی ٹیکنوکریٹس کمیٹی کی تشکیل کی حمایت
انہوں نے کہا کہ اپنے رویے سے امریکہ ان قوانین کو نظر انداز کرتا ہے جن کو اس نے خود فروغ دیا، گلوبلائزیشن کا نام دیا، امریکہ اپنے اصولوں کی پاس داری نہیں کرتا۔
سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ اس طرح کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے امریکی ساتھی اعتبار کے قابل نہیں، امریکہ جیسا طاقتور ملک غیر مہذب طریقے اختیار کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے امریکی مسابقتی پوزیشن مسلسل کم زور ہوتی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ حکم حتمی ہے اور اس اقدام کا اطلاق فوری طورپر ہو گا اور وہ تمام ممالک جو ایران کے ساتھ کاروبار کریں گے، انہیں امریکہ کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی تجارت پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہو گا۔
The post امریکی دھمکی سے ایران کے ساتھ معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، سرگئی لاروف appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


