spot_img

ذات صلة

جمع

غزہ شہر اور دیر البلح پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید، کئی زخمی

شیعہ نیوز: جمعرات کی شام اسرائیل کے جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر کی گئی فضائی بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ ان حملوں میں النصیرات کیمپ میں ایک رہائشی گھر اور غزہ شہر میں ایک پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ کے ہسپتالوں میں موجود طبی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح سے اب تک اسرائیل کے حملوں میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں 10 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی حکومت اپنے دفاعی ڈھانچے اور حکمتِ عملی کے بل بوتے پر مستحکم ہے، بی بی سی

ذرائع نے تصدیق کی کہ وسطی غزہ کی پٹی میں واقع النصیرات کیمپ میں الخطيب خاندان کے گھر پر اسرائیل کی فضائی بمباری کے نتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد دیگر مختلف نوعیت کے زخموں کے ساتھ زخمی ہوئے۔

طبی ذرائع کے مطابق شہداء میں اشرف الخطيب اور ان کی اہلیہ شامل ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد سول ڈیفنس اور ایمبولینس کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہداء اور زخمیوں کو العودہ ہسپتال اور شهداء الاقصیٰ ہسپتال منتقل کیا۔

اسی دوران اسرائیل کی ایک اور فضائی بمباری میں غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع نابلسي چوک پر پولیس کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔

دوسری جانب ہمارے نامہ نگار نے تصدیق کی کہ دیر البلح شہر کے مغرب میں الجرو خاندان کے گھر کے صحن پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں دو شہداء کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔

اس سے قبل سرکاری میڈیا دفتر نے بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے فیصلے کے دسویں اکتوبر سنہ 2025ء کو نافذ ہونے کے بعد سے لے کر جمعرات 15 جنوری سنہ 2026ء کی صبح تک یعنی 95 دنوں کے دوران معاہدے کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں جاری رکھیں جو بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح پامالی اور جنگ بندی کے اصل مقصد اور اس سے منسلک انسانی پروٹوکول کو دانستہ طور پر ناکام بنانے کے مترادف ہیں۔

The post غزہ شہر اور دیر البلح پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید، کئی زخمی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img