شیعہ نیوز: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز طبی معائنے کے بعد اسپتال سے روانہ ہو گئے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز کا طبی معائنہ ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں ہوا۔
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے تمام ٹیسٹ مکمل ہو گئے جو مکمل تسلی بخش رہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کی گرین لینڈ کے حمایتی ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی
دوسری جانب پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان گزشتہ روز اسپیشلسٹ اسپتال میں طبی معائنہ کروانے کے لیے گئے تھے۔
The post سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کے بعد اسپتال سے روانہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


