شیعہ نیوز: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران میں مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات، نقصانات اور ایرانی عوام پر بہتان لگانے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ ذمہ دار ہیں۔
اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ تازہ ہونے والے ایران مخالف فسادات مختلف تھے جس میں امریکی صدر ذاتی طور پر ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ روکنے کا اعلان
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کسی نے انہیں ایران پر حملہ نہ کرنے کے لیے قائل نہیں کیا، میں نے خود اپنے آپ کو قائل کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ایران میں 800 افراد کو پھانسی دی جانی تھی لیکن کسی کو پھانسی نہیں دی گئی، اس کا بہت بڑا اثر پڑا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان سخت کشیدگی دیکھی گئی تھی، حالات ایران میں ممکنہ امریکی حملوں کی طرف بھی جاتے دکھائی دیے تاہم ایسا ممکن نہیں ہوا۔
The post تازہ ایران مخالف فسادات مختلف تھے جس میں امریکی صدر ذاتی طور پر ملوث تھے، آیت اللّٰہ خامنہ ای appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


